برطانوی اسپتال میں دوا پہنچانے والا پینگوئن روبوٹ

برطانوی اسپتال میں دوا پہنچانے والا پینگوئن روبوٹ


 لندن: کووڈ وبا کے بعد سے برطانوی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر کام کا بہت دباؤ ہے جسے کم کرنے کے لیے اب ایک مددگار روبوٹ آزمایا جارہا ہے۔

اس روبوٹ کا نام ملٹن رکھا گیا ہے جو ملٹن کائنز یونیورسٹی ہسپتال(ایم کےیوایچ) میں اپنی ڈیوٹی کررہا ہے۔ اسےنومبرکےاختتام پرآزمایا گیا جو اب تک جاری ہے اور اگلے برس بھی اسےمسلسل آزمائش سے گزارا جائےگا۔ فی الحال یہ ایک مقام سے دوسری جگہ تک دوا اور ضروری اشیا لےکر جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی مدد کرتا ہے۔

لندن میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر مبنی لندن کی ایک کمپی اکیڈمی آف روبوٹکس نے تیار کیا ہے۔ یہ کمپنی ایک عرصے سے خودکار روبوٹ بنارہی ہے جو انسانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ ان میں برقی خودکار گاڑی کار گو بھی شامل ہے۔ کارگو کی بدولت وبا کے دور میں لوگوں کے گھروں میں سودا اور ادویہ پہنچائی گئی تھیں۔

ملٹن روبوٹ ڈاکٹروں کے حکم پردوا کے گودام یا دکان تک جاتا ہے اور وہاں سے تمام ادویہ لے کر انہیں وارڈ تک پہنچاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں