برطانوی اداکارہ کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

برطانوی اداکارہ کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

برطانوی ٹی وی اسٹار جارجیا ہیریسن کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر دن دہاڑے لوٹ لیا گیا۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق مشہور ویب سیریز لو آئس لینڈ کی اداکارہ جارجیا ہیریسن نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

29 سالہ اداکارہ نے لوٹ مار کے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک چور ان کا پرس اور قیمتی ہار چھین کر لے گیا ہے۔

برطانوی اداکارہ کو لندن میں ریسٹورنٹ کے باہر دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے ملزم سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں ان کا پرس اور ہار واپس کردے، کیونکہ یہ دونوں چیزیں ان کیلئے بہت قیمتی ہیں۔

جارجیا ہیریسن کی پوسٹ پر ان کے مداح ان کے ساتھ ہمدردی کرتے نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں