برج خلیفہ، سنی لیون اور بیٹی کا ہوم ورک


بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

سنی لیون جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

سنی لیون کے ہمراہ ان کے شوہر اور بچے بھی ہیں لیکن چھٹیوں پر ہونے کے باوجود وہ اپنی بیٹی کے ہوم ورک میں ہاتھ بٹانا نہیں بھولیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں سنی لیون نے لکھا کہ ‘میں چھٹیوں پر ہوں لیکن میں اپنی بیٹی کے معاملے میں مستقل مزاجی پر یقین رکھتی ہوں’۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘اپنی بیٹی کا ہوم ورک اسائنمنٹ مکمل کرنے میں اس کی مدد کررہی ہوں جبکہ عقب میں خوبصورت برج خلیفہ ہے’۔

خیال رہے کہ اداکارہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے 2017 میں نشاء نامی بچی کو گود لیا تھا۔

اس کے بعد سنی لیون کے ہاں بذریعہ سروگیسی جڑواں بچوں کی بھی ولادت ہوئی جن کے نام عاشر سنگھ اور نوح سنگھ ہیں۔ بنیادی طور پر سنی لیون کا تعلق بھی سکھ گھرانے سے ہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں