ساؤ پولو: برازيل ميں ڈيم ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ اب بھی 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
گزشتہ روز برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھا۔
ڈیم ٹوٹنے کے بعد کم ازکم تین سو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو حکام نے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
برازیلی حکام کے مطابق ڈیم کے اطراف 15 کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔
ریسکیو اداروں نے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے اور ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے میں زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے لیکن مقامی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے۔