بحرِ اوقیانوس میں بننے والا طوفان بیریل کیٹیگری 5 میں تبدیل، کئی جزائر میں تباہی

بحرِ اوقیانوس میں بننے والا طوفان بیریل کیٹیگری 5 میں تبدیل، کئی جزائر میں تباہی


بحرِ اوقیانوس میں بننے والا سمندری طوفان بیریل کیٹیگری 5 میں تبدیل ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان بیریل نے مشرقی کیریبیئن کے کئی جزائر میں تباہی مچا دی ہے۔

وزیرِ اعظم سینٹ ونسنٹ اور گرینا ڈائنز کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش سے سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں بجلی معطل اور پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے، طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعظم سینٹ ونسنٹ اور گرینا ڈائنز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 95 فیصد علاقوں میں بجلی معطل ہے، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

دوسری جانب این ایچ اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ بدھ کو جزیرے جمیکا کے قریب سے طوفان بیریل گزرنے کا امکان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں