اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے بجٹ منظوری پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے۔
قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ بجٹ پاس ہو گیا؟ جس پر سابق صدر نے حیرانی ہوگئے اور جواب دیا کہ کیا بجٹ پاس ہوگیا؟
صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ بلآخر بجٹ پاس ہوگیا، اس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے بجٹ پاس ہونے کو اپوزیشن کی ناکامی سے تعبیر کرنے کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے، سلیکٹ ہوکر آئے ہیں، ان کو میں کیا سمجھاؤں۔
چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے حوالے سے سوال پر سابق صدر نے جواب دیا کہ میرے پاس انفارمیشن جیل میں نہیں پہنچتی