اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2020-20 میں ملک میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلیے خصوصی مراعات دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسمارٹ موبائل فون کی درآمد پر عائد ڈیوٹی وٹیکسوں کی شرح کم کرنے کی تجویز دیدی۔
ایف بی آر کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک موبائل فی ڈیوٹی فری ساتھ لانے کی اجازت دینے کا امکان ہے ،ذرائع نے بتایا ایف بی آر بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے رہا ہے ، مقامی سطح پر موبائل فون سیٹ کی اسمبلنگ و مینوفیکچرنگ سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
اوورسیز پاکستانی چیمبر نے کہا سمارٹ موبائل فون کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس بڑھانے اور ڈی آر آئی بی سسٹم کے نفاذ کے بعد ملک میں موبائل فون کی درآمد اور موبائل فون کی پینیٹیریشن میں بھی چھ فیصد کمی ہوئی ، بجٹ میں سستے موبائل فو سیٹ کی درآمد پر پانچ سو روپے فی سیٹ ڈیوٹی و ٹیکس کی شرح برقرار رکھی جائے تاہم دس ہزار والے پرکم کرکے زیادہ سے زیادہ شرح ایک ہزار روپے فی موبائل سیٹ مقرر کی جائے ، ایف بی آر تجاویز کا جائزہ لیکرسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کریگا۔