بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ارب روپے سے زائد وصول، 261 افراد گرفتار

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ارب روپے سے زائد وصول، 261 افراد گرفتار


ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول اور 261 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اسلام آباد، لاہور ، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

بجلی چوری پر لاہور سے 126، اسلام آباد سے 7 اور ملتان سے 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور سے 41 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرکے 47 افراد کو گرفتار کیا گیا، نئے ضم شدہ اضلاع سے 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 51 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں، سکھر سے 60 افراد کو گرفتار کیا گیا، کوئٹہ سے 7 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں