سلمان خان کے ساتھ 2015ء میں فلم بجرنگی میں کام کرنے والی اداکارہ نے میٹرک کے امتحان کے نتائج کی تفصیلات بتادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے 2015ء کی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار نبھایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی کہ دسویں جماعت میں فیل ہوگئی ہیں جس کے بعد وہ اپنا نتیجہ سامنے لے آئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے دسویں جماعت میں 83 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تنقید کرنے والے صارفین کے جملے بھی دکھائے۔