باکسر محمد وسیم کا پاکستان میں باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پاکستان میں باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔

دو روز قبل دبئی میں ہونے والی اہم فائٹ میں محمد وسیم نے تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے سابق چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز کو شکست دیکر جیت اپنے نام کی۔

فاتح باکسر محمد وسیم دبئی سے  آج  اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بڑی فائٹ تھی جسے جیت کر بہت خوشی ہوئی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔

محمد وسیم نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پاکستان میں بہت جلد باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان بھی کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں