لندن: باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے الزام میں 3 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان اور انکی اہلیہ فریال مخدوم کو لندن کے علاقے لیٹن میں سڑک کراس کرنے کے دوران 2 مسلح افراد نے پستول باکسر پر رکھ کر گھڑی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
واردات کے بعد باکسر عامر خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خوش قسمتی سے میری اہلیہ مجھ سے کچھ قدم دور تھیں جس کے باعث وہ محفوظ رہیں جبکہ انہوں نے میری کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھین لی تھی۔