بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف

بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف


مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع کیا جائے گا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سازشی ٹولے نے بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان پر جعلی مقدمات بنائے ہیں، راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانیٔ پی ٹی آئی اور خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید پر بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان کی رہائی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے، حجاج کرام سے جعلی فارم 47 حکومت کے خاتمے اور بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کی تکمیل کے لیے بھی دعا کی اپیل ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی سلطنت کو زمین بوس کر کے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنائی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں