بانڈڈ ویئر ہاؤس سے درآمدہ کنسائمنٹس غائب ہونے کا انکشاف


کراچی: 

پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے بانڈڈویئر ہاؤس سے درآمدہ کنسائمنٹس غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ واجدعلی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ میسرزوی آئی پی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤس سے درآمدی کنسائمنٹس منظم انداز میں غائب کیے جارہے ہیں جس پر انھوں نے کلکٹراپریزمنٹ ایڈیشنل کلکٹر عامر تھہیم کو بانڈڈ ویئر ہاؤس میں رکھے ہوئے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کلکٹراحمدرضوان کی سربراہی میں پرنسپل اپریزرشفیع اللہ، اپریزنگ آفیسر غنی سومرو اور اپریزنگ آفیسرعبدالمنان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے میسرز وی آئی پی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤس میں رکھے ہوئے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال کے عمل میں اس بات کا انکشاف ہواکہ درآمدکنندگان نے کلئیرنگ ایجنٹ کی ملی بھگت سے بانڈڈ وئیرہاوس میں رکھے ہوئے اوپل کلاس وئیر، لاک، سلنڈر، پی وی سی شیٹ، پرسلین ویئر، ایل ای ڈی اسٹرپ، پیکنگ میٹریل، کپسیٹر، سیلنگ لائٹس، روکس فکسچر، ہنڈل ڈورلاک، الائے ویل اسٹینڈ، ٹائر، ایل ای ڈی ٹیوب لائٹس، ایل ای ڈی پینل لائٹس، سوٹ کیس،آئس کپ سمیت دیگراشیا کے 8کنسائمنٹس ایکس بانڈکی محکمہ کسٹمز میں گڈز ڈیکلریشن داخل کرائے بغیرغیرقانونی طورپر غائب کرکے قومی خزانے کو ایک کروڑ 8 لاکھ 90 ہزارروپے کا نقصان پہنچایاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندگان نے مذکورہ اشیاکے8 کنسائمنٹس مئی 2018 تا نومبر 2018 کے دوران اپریزمنٹ ویسٹ سے ان ٹوبانڈکی گڈزڈیکلریشن داخل کرکے کلیئر کرائے تھے اورمیسرزوی آئی پی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤس میں رکھے گئے تھے لیکن درآمدکنندگان نے کلیئرنگ ایجنٹس اور بانڈڈ ویئر ہاؤس کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر بانڈڈویئر ہاؤس سے 1 کروڑ 65 لاکھ 90 ہزارروپے کے متعدد اشیاغائب کیں۔

کسٹم حکام نے بے قاعدگی میں ملوث میسرزاے ایچ انٹرنیشنل کے بشارت علی، میسرزشفیق اینڈسن ایسوسی ایٹس کے شفیق احمداورمیسرزجمانی برادرز کے علاوہ کلیئرنگ ایجنٹ میسرز تاکارپوریشن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے کیلیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں