بالی وڈ کی معروف شخصیات اداکارہ روینہ ٹنڈن، ہدایت کار فرح خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن، فرح خان اور بھارتی سنگھ کے خلاف کامیڈی ٹی وی شو میں اقلیتی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی معروف شخصیات کے خلاف کرسچن فرنٹ آف اجنالا بلاک کے صدر کی طرف سے کرسمس تہوار کے موقع پر نشر ہونے والے کامیڈی ٹی وی شو میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بالی وڈ کی تینوں شخصیات پر انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کا تعلق مذہب کی توہین یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے ہے۔
اسی ضمن میں مدعی نے شو کی ویڈیو کلپس بھی جمع کروائے ہیں جن میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ عیسائی برادری کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی آر درج کرنے پر بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے صفائی پیش کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔