بالی وڈ کا کونسا اداکار سب سے زیادہ خیراتی کام کرتا ہے؟

بالی وڈ کا کونسا اداکار سب سے زیادہ خیراتی کام کرتا ہے؟


بالی وڈ کے اداکار کروڑوں کے معاوضے سے جہاں اندھا دھند کمائی کرتے ہیں وہیں کچھ اداکار خیراتی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بڑے نام اپنے طور پر کبھی کسی کی تعلیم تو کبھی کسی کی بیماری سمیت مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

سلمان خان کا نام بھی انہی اداکاروں میں آتا ہے جو ‘ہیومن بینگ’ کے نام سے اپنی تنظیم چلا رہے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں، اسی طرح دیگر بڑے ستاروں کا نام  بھی خیراتی کام کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان، عامر اور نہ ہی اکشے کمار اور امیتابھ بچن بلکہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دوسروں کی مدد میں سب سے زیادہ پیش پیش رہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان  اپنی ایک غیر منافع بخش تنظیم ‘میر فاؤنڈیشن’ کے ذریعے طبی امداد،  پیشہ ورانہ تربیت کی پیشکش کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور تیزاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کنگ خان بچوں کی غذائی قلت کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور بچوں کے اسپتالوں کی تعمیر سمیت بچوں کی تعلیم کیلئے بھی کام کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے 2011 میں شاہ رخ کو  بچوں کی تعلیم پر  پیرامائیڈ کون مارنی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ شاہ رخ کو بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کی وکالت کے لیے 2018 میں ورلڈ اکنامک فورم کا کرسٹل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں