بالی ووڈ انڈسٹری میں نام تبدیل کرنے کی روایت ازل سے چلی آرہی ہے، لیجنڈری شخصیات سے لے کر نئے آنے والوں تک کئی فنکاروں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنا نام تبدیل کرکے اپنی پہچان بنائی ہے۔
ایسے ہی چند معروف بالی ووڈ اسٹارز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو اپنا نام تبدیل کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
سلمان خان:
بالی ووڈ میں بھائی سے پہچان بنانے والے سلمان خان کا اصل نام عبدالراشد خان ہے اور انہوں نے بالی ووڈ میں قدم جمانے سے قبل اپنا نام تبدیل کیا۔
شلپا شیٹی:
شلپا شیٹی اپنے بالی ووڈ ڈیبیو سے پہلے اشونی شیٹی تھیں۔ انہوں نے اپنا ماڈلنگ کیریئر شروع کرنے سے پہلے اپنے نجومی کے مشورے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا۔
ہرتیک روشن:
راکیش روشن کے بیٹے اور اداکار بالی ووڈ میں آنے سے قبل ہرتیک ناگراتھ کے نام سے پہچانے جاتے تھے تاہم انہوں نے شوبز میں آنے سے قبل اپنے والد کا سر نیم اپنے نام کے ساتھ لگالیا۔
سنی دیول :
سنی دیول کا اصل نام اجے سنگھ دیول ہے لیکن اداکار نے اپنے عرفی نام سنی کے ساتھ پہچانے جانے کا فیصلہ کیا۔
سنی لیون:
سنی لیون جو اپنی متنازع فلموں کے حوالے سے انڈسٹری میں خاصی مشہور ہیں ان کا اصل نام کرنجیت کور ووہرا ہے۔
تبو:
اداکارہ تبو کا اصل نام تبسم ہاشمی خان ہے، انہوں نے بھی دیگر اداکاروں کی طرح بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔
اجے دیوگن:
اجے دیوگن کا اصل نام وشال دیوگان ہے۔ انہوں نے ہندسوں کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ کنیت کے ہجے کو ‘دیوگان’ سے ‘دیوگن’ کر دیا۔
کیارا اڈوانی:
کیارا اڈوانی انڈسٹری میں آنے سے قبل عالیہ اڈوانی تھیں۔ تاہم انہوں نے سلمان خان کے مشورے کے بعد اس نے اپنا نام بدل کر کیارا رکھ لیا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نام کیارا عالیہ اڈوانی کیا ہے۔
کترینہ کیف:
اس فہرست میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں جوں کترینہ ٹورکوٹ ہوا کرتی تھیں۔ ابتدا میں اپنی والدہ کا کنیت استعمال کرتی تھیں تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے اپنے والد کا کنیت اپنالی۔
امیتابھ بچن:
بالی ووڈ میں شہنشاہ کے نام سے جانے پہچانے جانے والے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا اصل نام انکلاب سریواستو ہے، انہوں نے مشہور شاعر سمترانندن پنت نے اپنا موجودہ نام تجویز کیا جس نے ان کی تقدیر بدل دی۔
اکشے کمار :
اکشے کمار کا اصل نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے۔ انہوں نے بھی کمار گورو کے کردار سے متاثر ہوکر اپنا نام بدل لیا۔
آیوشمان کھرانہ:
آیوشمان کھرانہ پیدائش کے وقت نشانت کھرانہ تھے تاہم انڈسٹری میں آتے ہی آیوشمان کھرانہ ہوگئے۔
سیف علی خان:
چھوٹے نواب سے مشہور سیف علی خان کا اصل نام ساجد علی خان ہے۔ ان کا اصل نام اس وقت معلوم ہوا جب کرینہ کپور سے ان کی شادی کا سرٹیفکیٹ آن لائن وائرل ہوا۔
ریکھا:
بالی ووڈ کی اداکارہ ریکھا کا پورا نام بھانوریکھا گنیشن ہے۔ ایک پیچیدہ نام کی وجہ سے انہوں نے اپنے اسکرین کا نام بدل کر سادہ سا نام ریکھا رکھ لیا۔
پریتی زینٹا:
ڈمپل گرل پریتی زینٹا کا اصل نام پریتم سنگھ زینٹا تھا۔ انہوں نے اپنا ابتدائی نام تبدیل کرلیا کیونکہ انہیں اپنا نام مردانہ محسوس ہوتا تھا۔
ٹائیگر شروف :
ٹائیگر شراف کا اصل نام جئے ہیمنت شروف ہے جبکہ ٹائیگر ان کا عرفی نام ہے، کیونکہ ان کے والد انہیں پیار سے ٹائیگر شروف پکارتے ہیں۔