شادی ہر انسان کے لیے زندگی کا اہم ترین دن ہوتا ہے اور اس دن کے لیے سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے یادگار ترین دن بنایا جائے۔
دنیا بھر میں شادی کو یادگار بنانے کے لیے کپڑوں، زیورات، جگہ، کھانے پینے اور فوٹو شوٹ پر کروڑوں روپیہ خرچ کر دیا جاتا ہے جبکہ اگر بات کی جائے بالی ووڈ ستاروں کی تو وہ اس کام میں آگے آگے ہیں۔
بالی ووڈ میں ہونے والی کچھ شادیاں کچھ اتنی مہنگی ہیں جن پر آنے والی لاگت سُن کر آپ کے یقیناً ہوش اُڑ جائیں گے۔
پریانکا چوپڑا اور نک جوناس
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شادی کے لیے جودھپور کے امید بھون ہوٹل کا انتخاب کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے اپنی شادی پر 50 ملین ڈالر (تقریباً 4.7 کروڑ) کا خرچہ کیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ
ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی نے ہر دل میں خوشی بھر دی تھی، اس جوڑی کو بے حد مقبولیت اور محبت حاصل ہے۔
اس جوڑی کی شادی اٹلی کے خوبصورت کوموکو محل میں ہوئی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس محل کا ایک دن کا کرایہ 24 لاکھ بھارتی روپے ہے جبکہ اس جوڑی کی شادی اس محل میں 5 روز تک جاری رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کی شادی پر تقریباً 77 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے لیے راجھستان کے سکس سینسز فورتھ بروارا کا انتخاب کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 4 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی
بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے، ویرات اور انوشکا نے شادی کے لیے اٹلی کے تسکنی ریجن کا انتخاب کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی پر 100 کروڑ بھارتی روپوں کا خرچہ آیا تھا۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی
ایک رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی میں 6 کروڑ (19 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کا خرچہ آیا تھا۔
اس جوڑی نئی نویلی جوڑی، سدھارتھ اور کیارا کی شادی کو بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔
شلپا شیٹی اور راج کندرا
اداکارہ شلپا شیٹی نے 2009ء میں لندن میں مقیم بزنس مین راج کندرا سے شادی کی تھی، شلپا اور راج کی شادی پر 3 کروڑ روپے کا خرچہ آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی کی ساڑھی کی قیمت تقریباً 50 لاکھ اور انگوٹھی کی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
نواب آف پٹودی، سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012میں کئی مقامات پر ہوئی تھی جن میں اورنگزیب روڈ، نئی دہلی پر واقع پیلس سمیت سیف اور فیملی کی ملکیت، شاندار پٹودی ہاؤس بھی شامل تھا۔
کرینہ کپور نے اپنی شادی کے دن 4 کروڑ روپے کے زیورات پہنے تھے جبکہ اُن کے لہنگے کی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔
اس شادی پر تقریباً 500,000 امریکی ڈالر لاگت آئی تھی۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن
ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007ء میں ابھیشیک بچن کے ساتھ شادی کی تھی۔
ایشوریا رائے نے نیتا لولا کے سرخ اور سنہری ڈیزائن والی خوبصورت ساڑھی پہنی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی پر تقریباً 21 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔