بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ہما قریشی نے اپنے والد سلیم قریشی کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اگلی فلم ’ترلہ‘ میں ہما شارب ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم مشہور زمانہ بھارتی باورچی ترلہ دلال کی زندگی پر مبنی ہے۔
ہما قریشی کی فیملی ایک مشہور مغل ریسٹورنٹ چلاتی ہے جس کا نام ’سلیمز‘ ہے، یہ ریسٹورنٹ اداکارہ کے والد سلیم قریشی نے 1977 میں کھولا تھا۔
ہما نے اپنے والد کیلئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ترلہ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ان کے والد نے ان کی ترلہ دلال کی مشہور ڈش بٹاٹا مُسّلم اپنے ریسٹورنٹ پر بھی متعارف کروا دی ہے۔
بٹاٹا مُسلّم، مرغ مُسلّم کے جیسی ہی ڈش ہے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہما قریشی نے لکھا کہ ترلہ دلال اور سلیمز کا سفر 70 کی دہائی میں شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج 50 برس مکمل ہونے کے بعد ان دونوں دنیاؤں کو دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترلہ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد میرے والد نے فیصلہ کیا کہ ترلہ جی کی ڈش بٹاٹا مُسلّم اپنے ریسٹورنٹ پر متعارف کروائیں۔