بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نئی فلم ‘بھیا جی’ کیلئے تیار ہیں، وہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
‘بھیا جی’ منوج باجپائی اور ڈائریکٹر اپورف سنگھ کا دوسرا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل دونوں نے ‘صرف ایک بندہ کافی ہے’ کیلئے کام کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘بھیا جی’ کی اسکرپٹ دیپک کنگرانی نے تحریر کی ہے اور اس میں 70 اور 80 کی دہائی کی طرز پر مکالمے لکھے گئے ہیں۔
اس فلم پر ستمبر کے وسط میں کام شروع ہوجائے گا، ریاست اتر پردیش کے مختلف شہروں میں فلم کی عکسبندی کیلئے 45 دن کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔
منوج باجپائی کے علاوہ ‘بھیا جی’ میں ونود بھنوشالی، کملیش بھنوشالی، سمکشا اسوال، شائیل اسوال، شبانہ رضا باجپائی اور وکرم کھاکڑ شامل ہیں۔