بالی ووڈ سپراسٹارنے مجھے گلے لگانے کے لیے سین تبدیل کروا دیا، شمع سکندر


 ممبئی: بھارتی اداکارہ اور ماڈل شمع سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک سپراسٹار نے گلے لگانے کے لیے سین تبدیل کروا دیا۔

بھارتی انٹرنٹیمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں اداکارہ شمع سکندرکا کہنا تھا کہ ایک اشتہار کے لیے بالی ووڈ کے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اداکارہ نے سپراسٹار کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے محض مجھے گلے لگانے کے لیے شوٹ کی پوری سیچوئیشن تبدیل کروا دی۔

شمع سکندر کا مزید کہنا تھا کہ تبدیل شدہ سین کے مطابق سپراسٹار کمرے کے اندر داخل ہوئے اور مجھے گلے لگا لیا۔ ان کا گلے لگانے کا انداز نہایت عیجیب  تھا جس سے میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ وہ زبردستی مجھ سے گلے ملنا چاہ رہے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ تجربہ صدمے کا باعث ثابت ہوا۔ بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور میرے بہت سے دوست ہیں لیکن میں نے اتنا برا کبھی محسوس نہیں کیا۔ میں نے سوچا کہ یہ بندہ سپراسٹار ہے۔ اس کو کیا ضرورت ہے ایسا کرنے کی۔ میرے لیے یہ بہت پریشان کن تھا۔

شمع سکندر نے کہا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ کے بعد سپراسٹار سے کبھی نہیں ملی اور ان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں سپراسٹار بن جاؤں گی تب بھی اس شخص کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں