بالی ووڈ اداکار ورون دھوان زخمی ہوگئے

بالی ووڈ اداکار ورون دھوان زخمی ہوگئے


بالی ووڈ اداکار ورون دھوان زخمی ہوگئے، اس حادثے کی خبر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو دی۔

ورون دھوان اس وقت اپنے اگلی فلم وی ڈی 18 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کالیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو مراد کھیتانی پروڈیوس کریں گے۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھوان زخمی ہوگئے

اپنے مصروف شیڈول کے باوجود اداکار اپنی روز مرہ زندگی کے معمولات کو مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، ایسی ہی کچھ تصاویر انہوں نے  اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹانگ لوہے کی سلاخیں لگنے سے زخمی ہوگئی۔

ورون دھوان نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی ٹانگ کی ایک تصویر شیئر کی جس پر  زخم کے نشانات بھی واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی ٹانگ لوہے کی سلاخ سے ٹکرا کر خود کو زخمی کرلیا۔ اس  تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکار کو چوٹ آئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں