بالی ووڈ اداکارہ نے صباء قمرکی اداکاری کے بارے میں کیا کہا؟


 معروف با لی ووڈ اداکارہ میرا چوپڑا بھی پاکستانی با صلا حیت اداکارہ صباء قمر کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق میرا چوپڑا نے حال ہی میں سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ صباء قمر کی اداکاری کے با رے میں اپنے خیالات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں کیا کہوں ان کی تو بات ہی الگ ہے۔

میرا چو پڑا نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کے ساتھ اس کی وجہ بھی بیا ن کی اور لکھا کہ میں نے پاکستان کا بہترین شو جس کا نام ’باغی‘ ہے ابھی دیکھ کر ختم کیا ہے۔

meera chopra

@MeerraChopra

Just finished watching this amazing pakistani show called and iam amazed nobody recommended this to me on twitter. Its such a great story, cant say enough abt shes class apart!

117 people are talking about this

با لی ووڈ اداکارہ نےاپنی ٹو ئٹ میں مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ٹوئٹر پر کسی نے بھی مجھے اسے دیکھنے کی تجویز نہیں کی، اس کی کہانی بے حد اچھی ہے۔

بولڈ فوٹوشوٹ کرانے پر صبا قمر تنقید کی زد میں تنقید

واضح رہے کہ صبا قمر کا شمار پا کستان کی نا مور اور صف اول کی اداکاروں میں ہو تا ہے جنھو ں نے اپنی لا زوال اداکاری کے با عث نا صرف پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری میں نا م و شہرت حا صل کی ہے بلکہ انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔

صباء قمر نےسال 2017 میں با لی ووڈ کی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عر فان خان کے مد مقابل مر کزی کردار اداکیاتھا،اور وہاں بھی کامیابیو ں کے جھنڈے گا ڑنے میں کا میاب ہو ئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں