بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی


ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے ساتھی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی, ممبئی کے اوشیوارا پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر میں تنوشری نے راکھی پر 2018 میں می ٹو مہم کے دوران نفسیاتی صدمہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

تنوشری دتا کے مطابق راکھی نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس سے ان کی ساکھ اور شوبز کیریئر متاثر ہوا ہے, اداکارہ نے ایف آئی آر میں یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے شوبز کیریئر کو تباہ کرنے کیلئے راکھی ساونت ایک گہری سازش کا حصہ بنی ہوئی تھیں, تنوشری کے مطابق وہ راکھی کے خلاف قانونی راستہ اپنا رہی ہیں تاکہ وہ خود مزید نقصان سے بچا سکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  انہوں نے ہراسانی اور بدمعاشی کے شکار دیگر متاثرین پر زور دیا کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں