باسمتی چاول پاکستان کی جغرافیائی شناخت کا حامل قرار


انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے باسمتی چاول کو پاکستان کی جغرافیائی شناخت کا حامل قرار دے دیا۔

 ٹڈاپ نے باسمتی چاول کا جی آئی ٹیگ حاصل کرنےکی درخواست جمع کرائی تھی جب کہ آئی پی او نے باسمتی چاول اگانے والے علاقوں کی نقشہ بندی کی ہے۔

 فیصلے سے  یورپی یونین میں باسمتی چاول کی شناخت پر بھارتی دعویٰ کم زور ہو گا۔

باسمتی چاول کے جی آئی ٹیگ کا حصول ملک کےنجی  اورسرکاری شعبوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں