بادام اور کھجور کی اسموتھی


کیونکہ یہ خشک میوہ جات کا موسم ہے تو ہم نے سوچا کہ آپ سب کے لیے مزیداراور بہترین توانائی بھرے مشروب کی ترکیب شیئر کی جائے ۔اگر آپ باقاعدگی سے جِم جانے والے ہیں تو یہ مشروب ورزش کے بعد پینے کے لیے بہترین ہے۔ اسے بنانا نہایت ہی آسان ہے۔ بادام ، کھجور، جَو اور دیگر صحت مند اجزاء کا شاندار امتزاج اسے ایک مکمل غذائیت سے بھرپور مشروب بناتا ہے۔

 اجزاء

    • برف کے ٹکڑے6 سے 7 عدد
    • کهجور8 سے 10 عدد
    • جَو3 سے 4 کھانے کے چمچ
    • بادام18 سے 20 عدد
    • شہد1 چائے کا چمچ
    • دودھ1 کپ
    • چاکلیٹ پاؤڈر2 کھانے کے چمچ

ترکیب

  • ایک بلینڈر میں کھجوریں ، جَو ، بادام ، شہد ، دودھ ، آئس کیوب اور چاکلیٹ پاؤڈر ڈالیں۔
  • اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح گرینڈ کرلیں۔
  • اب اس مکسچر کو گلاس میں نکال لیں۔
  • ۔ مزیدار بادام اور کھجور کی اسموتھی تیار ہے۔ نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں