باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہنتا ہوں: ڈیزائنر علی ذیشان

باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہنتا ہوں: ڈیزائنر علی ذیشان


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہن کر اپنی سیلفی لیتے ہیں۔

علی ذیشان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے منفرد مزاج کے بارے میں بھی بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں دکھاوا نہیں کرتا میرا جب بھی جو کرنے کا دل چاہے کرلیا ہوں جیسے کپڑے پہننے کا دل چاہے پہن لیتا ہوں اور لوگوں کی پراہ بالکل نہیں کرتا کہ لوگ کیا سوچیں گے۔

فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ لوگوں کو شاید یقین نہ آئے لیکن میں اپنے گھر پر بھی ایسا ہی فیشن کرتا ہوں یہاں تک کہ مجھے رات کو 3 بجے باتھ روم جانے کے لیے اُٹھوں گا تو بھی میں پہلے کوٹ اور زیور پہن کر سر پر تاج سجا کر ایک سیلفی لوں گا پھر باتھ روم جاؤں گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ سے متاثر ہو کر فیشن ڈیزائننگ شروع کی، میں نے غربت بھی دیکھی ہے یہاں تک کہ سینڈوچ اور چاند رات کو چوڑیاں تک بیچی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں