بابر اچھا بیٹر ہے، اس نے اچھی اننگز کھیلی، محمد عامر

بابر اچھا بیٹر ہے، اس نے اچھی اننگز کھیلی، محمد عامر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے بابر اعظم اور صائم ایوب کی تعریف کردی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  محمد عامر نے کہا کہ یہ پی ایس ایل بڑا اہم ہے، مجھے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعتماد پر پورا اترنا ہے، فینز کا پیار کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ بابر اعظم اچھا بیٹر ہے، انہوں نے اچھی اننگز کھیلی، سر ویوین رچرڈز کا کچھ کہنا اعزاز کی بات ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 200 رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، وکٹ بہت اچھی تھی کسی دن مجھے بھی مار پڑ سکتی ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس بہترین بولر ہیں، صائم ایوب ایک خطرناک کھلاڑی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں