لاہور: کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پاکستان نے زیادہ اوورز کھیلنے کا اپنا ریکارڈ بہتر کیا، دونوں کی پارٹنر شپ 524گیندوں پر مشتمل رہی، جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
اس دوران انھوں نے 228رنز جوڑے، اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی جنوبی افریقہ کیخلاف 2011میں 500 گیندوں تک ڈٹی رہی تھی، میچ کی چوتھی اننگز میں پاکستان نے 171.4اوورز کا سامنا کیا،اس سے قبل سال 2016 میں گرین کیپس نے برسبین میں آسٹریلیا کیخلاف 145 اوورز کھیلے تھے۔