بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل

بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ 

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4037 رنز بنائے ہیں جو اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

بابر اعظم نے چار ہزار رنز کا سنگ میل اپنی 112ویں اننگز میں عبور کیا۔

علاوہ ازیں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔

بابر اعظم نے اپنی اننگز کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔


اپنا تبصرہ لکھیں