پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے سابق بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنے کیریئر کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔
حال ہی میں بابر اعظم نے اے بی ڈی ویلیئرز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر یہ بات کہی ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کی نظر میں بہترین بلے باز کون ہے؟ جس پر بابر اعظم نے فوراً اے بی ڈی ویلیئرز کا نام لیا، بابر کا جواب سن کر میزبان حیران ہو گئے۔
انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مشکل ترین بولر قرار دیا، جس پر اے بی ڈی ویلیئرز نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اب دوبارہ آپ میرا نام نہیں لے سکتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عاطف اسلم کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا۔