بابر اعظم کی ستائش کیلیے الفاظ کم پڑجاتے ہیں، سرفراز احمد


 کراچی: 

سرفراز احمد نے بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ بہترین کھلاڑی کی موجودگی ہماری ٹیم کی خوش نصیبی ہے، بابرکی ستائش کے لیے الفاظ کم پڑجاتے ہیں، اس مقام تک پہنچنے میں ان کی سخت محنت کا نمایاں کردار ہے، وہ پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،جب بھی ضرورت ہو بابر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہاکہ میں نے بابر کو موجودہ مقام تک پہنچتے دیکھا ہے، میں جدوجہد کے دور سے ان کے ساتھ رہا، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھی طرح لے کر چل رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں