پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان نتاشا علی نے قومی کرکٹ ٹیم سے اپنی فلم کے لیے کاسٹنگ کرلی۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کے ساتھ مزاحیہ گیمز بھی کھیلے۔
دوران پروگرام ایک سیگمنٹ میں انہیں میزبان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فلم میں کاسٹ کرنے کا ٹاسک دیا۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ فرض کیجیے کہ آپ ایک فلم بنارہی ہیں جس میں مرکزی کردار آپ کا ہے، اس فلم میں ہیرو ، ناکام بھائی اور ولن کی کاسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے کسی کو منتخب کرنا ہو تو آپ کس کا انتخاب کریں گی؟
میزبان کے سوال پر نتاشا علی نے’ناکام بھائی‘ کے کردار کے لیے بابر اعظم ، ’ہیرو‘ کے لیے حارث رؤف اور ’ولن‘ کے کردار کے لیے محمد رضوان کا انتخاب کرلیا۔
دریں اثنا اداکارہ نے بھنویں چڑھاتے ہوئے بتایا کہ پروگرام میں ڈسپلے کی گئی تصاویر میں محمد رضوان اس طرح دکھائی دے رہے ہیں، اس لیے یہ ولن کے کردار میں فٹ بیٹھ رہے ہیں۔
اس پر میزبان رمیز راجا نے انہیں بتایا کہ محمد رضوان کا چہرہ تصویر میں ایسا لگ رہا ہے درحقیقت وہ ولن جیسے نہیں ہیں۔
بعد ازاں اداکارہ نے بطور ولن محمد رضوان کی بجائے محمد افتخار کا انتخاب کرلیا۔