بابرعلی اوران کے بچوں کی دلچسپ وڈیوسوشل میڈیا پروائرل


 لاہور: 

ویڈیوبنانے کے دوران اکثرگھروالے انجانے میں اوربچے جان بوجھ کرتنگ کرنے لگ جاتے ہیں جوویڈیوبنانے کے دوران ناقابل برداشت لمحات بن جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ہوا پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکاربابرعلی کے ساتھ بھی جوبہت ہی سنجیدگی سے اپنی ایک وڈیوبنارہے تھے کہ ان کے بچوں نے اس دوران انہیں تنگ ہی کردیا۔

ویڈیومیں اداکار بابرعلی شاعری کی کچھ اشعاربول رہے ہوتے ہیں کہ سب سے پہلے ان کی شرارتی بیٹی آتی ہے اورکیمرے میں دیکھ کراپنے بال سنوارنے لگ جاتی ہے، اداکارکے منع کرنے پر وہ چلی جاتی ہے اور دوسرے ہی لمحے ان کا شرارتی بیٹا بھی آکر کچھ اس طرح کی ہی حرکت کرتا ہے۔

ایک بارپھراداکاراپنی ویڈیو ریکارڈ کررہے ہوتے ہیں کہ دونوں بچے پھرسے پیچھے آکرشرارتیں کرنے لگ جاتے ہیں، جس پربابرعلی کہتے ہیں جب بھی میں ویڈیو بناتا ہوں میرے ساتھ یہ ہی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پربابرعلی کی اس وڈیوکوخوب پسند کیا جارہا ہے اورمداحوں کا کہنا ہے کہ اس وڈیو نے انہیں بہت محظوظ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارکی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بابرعلی کی بیٹی کو مستقبل کی اداکارہ قراردیا تھا۔

 


اپنا تبصرہ لکھیں