راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے۔
ترجمان پشاور زلمی کے مطابق طبعیت میں ناسازی کے باعث بابراعظم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں نہیں اتریں گے جبکہ انکی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم بخار کے باعث میدان میں فیلڈنگ کیلئے نہیں آسکے تھے۔
اس میچ میں بابراعظم نے 39 گیندوں پر 73رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی تاہم پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
اسی میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ میں دو بار 240 سے زائد کے اسکور کے دفاع میں ناکام رہنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔