اے ڈی بی پاکستان کیلیے 20 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا


 اسلام آباد: 

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)پاکستان کیلیے پاکستانی کرنسی میں مجموعی طور پر20 کروڑ ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سماجی رابطوں کہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستانی کرنسی میں مجموعی طور پر20 کروڑ ڈالر مالیت تک کے بونڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی میں بونڈز جاری کرنے کا مقصد مقامی کرنسی آپریشنز میں معاونت فراہم کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں