آسکر ایوارڈ یافتہ بالی وڈ کے عالمی شہرت کے حامل گلوکار اور میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے جدید ترین ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کے ساتھ نیا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
نامور بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’لال سلام‘ میں ’تھیمری یزودا‘ نامی گانے کے لیے گلوکار اے آر رحمان نے ‘بامبا باکیا’ اور ’شاہ الحمید’ کی آوازوں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ تخلیق کیا ہے۔
سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر اپنے اس نئے کارنامے کو شیئر کرتے ہوئے اے آر رحمان نے لکھا کہ ہم نے آنجہانی گلوکاروں بامبا باکیا اور شاہ الحمید کے گھر والوں سے اجازت لی اور ان کے صوتی الگورتھم کو استعمال کرنے کے لیے مناسب معاوضہ بھی بھیجا۔
We took permission from their families and sent deserving remuneration for using their voice algorithms ..technology is not a threat and a nuisance if we use it right…#respect #nostalgia https://t.co/X2TpRoGT3l
— A.R.Rahman (@arrahman) January 29, 2024
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ٹیکنالوجی کا درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ کوئی خطرہ یا پریشانی نہیں ہے۔
اے آر رحمان پر اس حوالے سے تنقید بھی کی جارہی ہے تاہم انہوں نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہمین بہت احتیاط برتنی ہے، تاکہ یہ انڈسٹری میں لوگوں کو ملازمت سے محروم نہ کردے۔
ان کا کہنا ہےکہ اس کا بہترین استعمال تو یہی ہے کہ ہم لوگوں کو نکالنے کےلیے نہیں بلکہ اسے اپنے کام کےلیے استعمال کریں۔