ایک ہی دن پیدا ہونیوالی بہنوں کاایک ہی دن شادی کااعلان

ایک ہی دن پیدا ہونیوالی بہنوں کاایک ہی دن شادی کااعلان


بھارتی ریاست کیرالہ کی چار بہنیں ایک ہی دن پیدا ہوئیں اور اب انہوں نے ایک روز شادی بھی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق چاروں بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیدائش کی طرح شادی کا دن بھی یادگار بننا چاہتی ہیں۔

بھارتی چینل کے مطابق 18 نومبر 1995 میں ایک ہی دن پیدا ہونے والی چاروں بہنوں نے پوری زندگی بھی ایک ہی چھت کے نیچے گزاری۔ ایک ہی جیسا کھانا کھایا اور ایک ہی طرح کے کپڑے پہنے، حد تو یہ ہے کہ 15 سال کی عمر کی ہونے کے بعد وہ جس اسکول میں گئیں، وہاں بھی وہ اپنی کلاس میں ایک ساتھ ہی بیٹھا کرتی تھیں۔

چاروں بہنوں اتھرا، اتھراجا، اوتھارا اور اتھاما کی شادی کیلئے اگلے سال 16 اپریل 2020 کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ چاروں شادی کے دن ایک ہی جیسی سرخ ساڑھیاں پہنیں گی۔ ایک بھائی اتھراجن بھی 4 بہنوں کیساتھ ہی پیدا ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں