ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ریاستی مفادات کا معاملہ ہے، ایک سیاسی جماعت پاک چین تعلقات کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہی ہے، اگر سیاسی جماعت اس پرٹرول گردی کریں گی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پرٹرولنگ شروع کردی گئی ہے، مخالفین کو دباؤمیں لانے کے لئے ٹرولنگ شروع کی جاتی ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت اپنی گھناؤنی سازش کے ذریعے سوشل میڈیا پرپاک چائنا تعلقات کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے، اس جماعت نے پسند کا فیصلہ لینا ہو تو ججز کےخلاف ٹرولنگ کرتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنا طرزسیاست بدلنا ہوگا، پاک چائنا تعلقات ریاستی مفادات کا معاملہ ہے۔

وفاقی وزیر نےکہا بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں تو ہم نے انہیں جیل میں نہیں ڈالا، وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کس نے کہا تھا توشہ خانہ کے تحائف کےفروخت کریں، پی ٹی آئی کی حکومت میں تمام دوست ممالک سے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا مس انفارمیشن ایسا ہتھیار بن گیا جس سے فتنہ پھیلایاجاتا ہے، آزادی رائے کا یہ مقصد نہیں انتشار پھیلایا جائے، عوام نے ووٹ دیے ہیں تو اسمبلی میں آکر سیاست کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں