ایک روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر سستا ہوگیا

ایک روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر سستا ہوگیا


ملک میں ایک دن اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پھر سستا ہوگیا۔

آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعدکاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے  72 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 42 پیسے ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔


اپنا تبصرہ لکھیں