ایکس (ٹوئٹر) صارفین کی بڑی مشکل آسان

ایکس (ٹوئٹر) صارفین کی بڑی مشکل آسان


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے ایک ایسا نیا ٹول تیار کیا جا رہا ہے جس سے صارفین ریپلائیز میں لنکس کو بلاک کرسکیں گے تاکہ اسپام مواد کی روک تھام ہوسکے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکس کی جانب سے پوسٹس ریپلائیز میں لنکس ڈس ایبل کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ فیچر استعمال کرنے میں آسان ہوگا بس آپ کو پوسٹس ریپلائیز میں ڈس ایبل لنکس کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

ایکس کے ایک عہدیدار کرسٹوفر اسٹینلے کا کہنا ہے کہ اس سے ان مقبول اکاؤنٹس کو فائدہ ہوگا جن کی پوسٹس پر اسپام مواد کے لنکس کی بھرمار ہو جاتی ہے، اس ٹول سے ایسے ریپلائیز کو بلاک کرنا آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت کارآمد ٹول ثابت ہوگا اور صارفین کو اپنی پوسٹس پر عجیب و غریب لنکس والی ریپلائیز نظر نہیں آئیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں