ایپل نے اپنا پہلا ایئر ہیڈفون خاموشی سے متعارف کرادیا جس کے بارے میں افواہیں کئی ماہ سے سامنے آرہی تھیں۔
ایپل کے ایئرپورڈ میکس میں ایکٹیو نوائز کینسلنگ (اے این سی)، ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری تک آسان رسائی اور کمپنی کے مخصوص ڈیزائن کے تمام عناصر موجود ہیں۔
مگر اس کو خریدنا سستا نہیں ہوگا بلکہ کسی مڈرینج یا چینی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز سے بھی مہنگا ہے جس کی قیمت 549 ڈالرز (لگ بھگ 88 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مہنگا ہیڈفون صارف کو نوائز کینسلنگ کے ساتھ زبردست ہائی فیڈیلٹی آڈیو، اڈاپٹو ای کیو اور اسپائٹل آڈیو کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
ایپل کے سنیئر نائب صدر گریگ جوسویک نے بتایا ‘ایئرپوڈ میکس کے ساتھ ہم نے جادوئی ایئرپوڈز تجربہ صارفین کے لیے فراہم کیا ہے، جس ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے جس کے ساتھ طاقتور ہائی چپس اور ایڈوانسڈ سافٹ ویئر اس ہیڈفون میں وائرلیس کمپیوٹیشنل آڈیو ان ایبل کرتا ہے’۔
اس کا ہیڈبینڈ فریم اسٹین لیس اسٹیل کا ہے اور آسانی سے فٹ ہوجاتا ہے۔
کمپنی کے مطابق ہیڈبینڈ کے ایئر کپس میں انقلابی میکنزم ہر ایک اسے بہتر فٹ کرنے کے لیے روٹیٹ کردیتا ہے۔
ہیڈفون میں ایپل واچ سے متاثر ڈیجیٹل کراؤن والیوم اور آڈیو کنٹرولز کے لیے دیا گیا ہے جبکہ ان سے کالز کو وصول کرنے کے ساتھ سری کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کی ایچ 1 چپ ہر ایئرکپ کے اندر ہے جو کمپیوٹیشنل آڈیو فراہم کرتی ہے ، جبکہ ٹرانسپیرنسی موڈ اور اے این سی موڈ دیا گیا ہے، جن میں ایک بتن کو دبا کو سوئچ کیا جاسکتا ہے۔
صارف ایک بٹن سے اپنی آڈیو اسٹریم کسی اور ایئرپورڈ سیٹ سے شیئر کرسکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سنگل چارج پر اس کی بیٹری لائف 20 گھنٹے تک ہوسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک اسمارٹ کیس دیا جائے گا جو بیٹری کی زندگی بڑھانے کے لیے ایک الٹرا پاور اسٹیٹ کو متحرک کرتا ہے۔
فی الحال یہ ایپل کی ویب سائٹ پر پری آرڈر میں دستیاب ہے اور 15 دسمبر کو صارفین کو مل سکے گا۔
اگر اس وائرلیس ہیڈفون کو تار کے ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے الگ سے 35 ڈالرز کی لائٹننگ آڈیو کیبل خریدی جاسکتی ہے۔