ایمن سلیم کی تقریبِ مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

ایمن سلیم کی تقریبِ مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے۔

حال ہی میں کامران ملک نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ایمن سلیم کے نکاح اور مایوں کے بعد اب مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن سلیم نے اپنی مہندی کی تقریب کے لیے روایتی انداز سے مختلف سفید رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا۔

اُنہوں نے اپنی مہندی کی تقریب میں خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی دی جسے شادی میں شریک مہمانوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں اداکارہ کو مہندی کی تقریب میں اپنے شوہر کامران ملک کے ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بیٹی کی مہندی کی تقریب میں والدہ شیرین سلیم بھی پیچھے نہ رہیں اور زبردست انداز میں ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم کے 22 دسمبر کو ہونے والے نکاح کے بعد سے ہی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں