ایمن سلیم نے کیارا ایڈوانی سے موازنے پر کیا کہا؟

ایمن سلیم نے کیارا ایڈوانی سے موازنے پر کیا کہا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم نے بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے اپنے موازنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا اور اس دوران اداکارہ نے اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

اس سیشن میں ایک مداح نے اداکارہ سے کہا کہ’آپ کیارا ایڈوانی سے ملتی ہیں‘۔

ایمن سلیم نے مداح کے اس کمنٹ کے جواب میں کہا کہ کیارا ایڈوانی میری پسندیدہ بالی ووڈ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

اُنہوں نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے اپنا ان کے ساتھ موازنہ کیا جانا بہت اچھا لگا۔

ایمن سلیم کے اس ردِعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں