ایمن خان کی خوبصورتی کے مداح دیوانے

ایمن خان کی خوبصورتی کے مداح دیوانے


پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisement

شئیر کی گئی تصاویر میں ایمن خان کو سفید کلر کا خوبصورت لباس پہنے دیکھاجاسکتا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل شئیر کی گئی تصاویر میں ایمن خان کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں