پاکستان کی خوبرو اداکارہ، ماڈل و یوٹیوبر ایمن خان نے بیٹی امل منیب کی خواہش پر اس کا نام بدل دیا ہے۔
یوٹیوب پر وی لاگز بنانے کا نشہ اب فنکاروں کو چڑھ گیا ہے، اب ہر فنکار اداکاری کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر بھی بنتے جا رہے ہیں جس میں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق وی لاگز بناتے ہیں۔
ان وی لاگز سے اِنہیں ناصرف بھاری بھرکم آمدنی ہوتی ہے بلکہ مداح بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ایمن خان نے بڑی عید پر بنایا گیا وی لاگ اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے جس میں وہ اپنے شوہر، اداکار و ماڈل منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ اپنے خاندان کے ساتھ عید مناتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔
ایمن خان کے اس وی لاگ سے کچھ مختصر سی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
اداکارہ کو اس وی لاگ میں اپنے میکے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران وہ گاڑی میں بیٹھی اپنی بیٹی امل کے ساتھ باتیں کر رہی ہیں۔
وی لاگ میں ایمن خان کی بیٹی امل منیب اپنا نام تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔
امل کا کہنا ہے کہ وہ اپنا نام بدلنا چاہتی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا نیا نام پاکستان رکھ دیا جائے۔
جس پر ایمن خان کا ہنستے ہوئے کہنا ہے کہ وہ آئندہ امل کو ’پاکستان‘ کے نام سے ہی پکاریں گی۔