پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے ایک سال تک چھوٹی بیٹی میرل منیب کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھنے کے بعد بلآخر اس کا چہرہ دکھا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایمن خان نے ننھی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ جذباتی پیغام بھی شیئر کیا اور اپنے چاہنے والوں کی بےلوث محبت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایمن خان اور منیب بٹ نے میرل کی پہلی سالگرہ دھوم دھام کے ساتھ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منائی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چہروں نے بھی شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تقریب کی دلکش تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ایمن خان نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹی کے نام پیغام لکھا کہ ’ ہماری زندگی کی رونق ، ہماری میرل منیب کو، ہیپی برتھ ڈے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے تم کل ہی پیدا ہوئی تھیں‘۔ اس کے ساتھ ہی شیئر کردہ تصویر میں انہیں اور دونوں بیٹیوں کو آتشی گلابی لباس میں دیکھا گیا جبکہ منیب بٹ نے سرمئی سوٹ پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب سے بھی ایک فیملی فوٹو شیئر کی ہے، جس میں ان کی پوری فیملی ہلکے رنگوں کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔
اس تقریب سے ایمن خان کی چھوٹی بیٹی میرل اور منال خان کے بیٹے محمد حسن اکرام کی بھی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین دونوں ننھے بچوں کو اپنے والد کی کاربن کاپی قرار دے رہے ہیں۔