ٹی وی اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پر خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ‘امل منیب’ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب منیب بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ان کے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ، انہیں اللہ نے رحمت سے نوازا ہے۔
بیٹی کی پیدائش پر ایمن اور منیب کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے تاہم دونوں نے اب تک بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی ہے جس کا مداحوں بے صبری سے انتظار ہے۔
یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی شادی گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی جو دسمبر تک جاری رہی یہی وجہ تھی کہ مداحوں نے اسے طویل ترین شادی قرار دیا تھا۔