ایمن خان اور منال خان کا بھائی آج گھوڑی چڑھے گا

ایمن خان اور منال خان کا بھائی آج گھوڑی چڑھے گا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں اور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے گھر پھر شہنائیاں بج گئیں۔

اداکاراؤں کے بھائی معاز خان گھوڑی چڑنے کو تیار ہیں ، شادی کے سلسلے میں اب تک دو ڈھولکیوں کی تقریبات منعقد کی جاچکی ہیں۔

ایمن اورمنال کے بھائی معاز خان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا رحمٰن آج رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

مختلف تقریبات سے تصاویر و ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُولہا اور ان کی بہنوں سمیت فیملی کے دیگر افراد نے سیاہ رنگ جبکہ بھائیوں نے نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے ہیں۔

معاز خان کی ہونے والی دلہن صبا کو گلابی رنگ کے پشواس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ہونے والی ڈھولکی میں دلہنیا کے ہلکے کاسنی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا جبکہ دولہا میاں نیلا کرتا سفید شلوار اور کوٹ میں نظر آئے۔

ان کے نکاح کی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے جس کے سیٹ اپ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں