ایمریٹس کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنیکا اعلان


کراچی: ایمریٹس نے 8 جون 2020 سے دبئی کیلیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، لاہور سے 5اور اسلام آباد سے 2پروازیں شامل ہیں۔

ایمریٹس پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لیکر جائے گی۔ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ایئرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔ ایمریٹس اپنے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہازوں کے ساتھ سفر کی سہولت پیش کرے گا جس میں کراچی سے روزانہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات اور ہفتے جبکہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔

ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان، محمد سرحان نے کہا، “ہم پاکستان سے دبئی کے لیے مسافروں کی شیڈول پروازوں کے آغاز پر خوش ہیں جس سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود متحدہ عرب امارات کے پاکستانی صارفین اپنے دفاتر، کاروبار اور فیملیزکے پاس واپس جا سکیں گے۔ ہم پشاور اور سیالکوٹ سے بھی آپریشنز کے آغاز کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کررہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں