ایمان علی بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار


پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

مشہور فیشن ڈیزائنر و میزبان حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اعلان کیا کہ ایمان علی شادی کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن شہریار چند دوستوں اور ایمان علی کے ہمراہ ڈھولکی میں پرفارم کرنے کے لیے رقص کی مشق کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ایمان علی سے مذاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ‘اب کیا ہوگا ایمان جی!’

ایمان علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘وہ دوست جو بالکل فیملی کی طرح ہیں’۔

بعدازاں ایمان علی نے اپنے ہونے والے شوہر بابر بھٹی کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

تاہم ایمان علی نے اپنی شادی کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’خدا کے لیے‘، ’بول‘ اور ’ماہِ میر‘ شامل ہیں۔

 خیال رہے کہ ایمان علی کچھ عرصے سے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں